ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملیالم ادیب کے پی رام ننی نے ساہیتہ اکیڈمی ایوارڈ کی رقم جنید کے اہل خانہ کی نذر کی

ملیالم ادیب کے پی رام ننی نے ساہیتہ اکیڈمی ایوارڈ کی رقم جنید کے اہل خانہ کی نذر کی

Wed, 14 Feb 2018 12:46:43    S.O. News Service

نئی دہلی،14؍فروری (ایجنسی)اردو کے معروف افسانہ نگار اور مدیر محمد بیگ احساس سمیت پیر کو ملک بھر کے 23؍ ادیبوں کو ایک باوقار تقریب میں 2017ء کے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈس سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ ایک لاکھ روپے کے چیک ، توصیفی سند اور ایک علامتی میمنٹو پر مشتمل ہے۔ اس موقع پر ملیالم کیلئے انعام حاصل کرنے والے ادیب کے پی رام ننی نے اپنے انعام کی رقم گزشتہ سال ہجومی تشدد میں مارے گئے نوجوان حافظ جنید خان کے اہل خانہ کو دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ میں اس انعام کی رقم میں سے علامتی طور پر صرف 3؍ روپئے لے رہاہوں اور بقیہ رقم جنید کے گھروالوں کو دیتا ہوں‘‘ ۔ تقریب میں جنید خان مرحوم کے اہل خانہ تھے۔


Share: